Brailvi Books

دلوں کا چین
29 - 32
	واقعی اگر کوئی غلام سچے دل سے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو یاد کرے تو آپ ضرور کرم فرماتے اور جلوہ دکھانے خواب میں تشریف لے آتے ہیں مجھ پر بھی کرم ہوگیا ایک رات میری قسمت انگڑائی لے کر جاگ اٹھی کیا دیکھتا ہوں ؟ کہ میرے خواب میں میٹھے میٹھے آقا مدینے والے مصطفیصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمجلوہ فرما ہیں اور میں آپ کے روشن جلوؤں میں گم ہوں کہ دریں اثنا میری آنکھ کھل گئی جب میں بیدار ہوا توبہت خوش تھا۔ اپنی قسمت پر نازاں تھا، یہ سب دعوت اسلامی کے مدنی ماحول کا فیضان ہے کہ جس کی برکت سے میں جوئے کے اڑے سے بچ کر فیضان مدینہ کی پر بہار فضاؤں میں داخل ہوگیا اور  خواب میں زیارت سرکار سے مشرف ہوا، دنیا کی محبت سے نجات ملی، قبر وآخرت کی فکر سے مالامال ہوا اور گناہوں کی نحوست سے میری جان چھوٹ گئی۔ تادم تحریر سر پر سبز سبز عمامہ سجاہواہے اور چہرے پر نبی کریمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی عظیم سنت داڑھی شریف سجی ہوئی ہے ، اللّٰہ عَزّ َوَجَلَّسے دعا ہے کہ مجھے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں استقامت نصیب فرمائے، آمین۔ 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ {دعوتِ اسلامی}	شعبہ امیرِاہلسنّت
۱۷محرم الحرام ۱۴۳۶ھ بمطابق31 اکتوبر 2015 ؁ء