Brailvi Books

دلوں کا چین
27 - 32
ہوگئے، چنانچہ میں اپنی اصلاح کے جذبے کے تحت مدنی قافلے کا مسافربن گیا، راہ خدامیں عاشقانِ رسول کاقرب کیا ملا دل سے صحبت بد کا اثر زائل ہوتا ہوا محسوس ہونے لگا، اور مجھ جیسا جواری انسان نہ صرف نمازوں کا پابند بن گیا بلکہ ان کے ہمراہ گلی گلی جاکر نیکی کی دعوت پیش کرنے کی سعادت پانے لگا یوں درس وبیان اور اسلامی بھائیوں کے ترغیب دلانے سے میرے دل میں بھی نیکی کی دعوت دینے کا جذبہ موجزن ہوگیا، 3دن گزرنے کے بعد جب میں گھر لوٹا تو عشقِ رسول کی دولت سے سرشار ہوچکاتھا، میری زندگی کا رخ بدل چکا تھا، گھر آکر میں پابندی سے علاقے کی مسجد میں نمازیں پڑھنے لگا، کل تک جو مجھے ایک جواری کے نام سے جانتے تھے آج مجھے مسجد میں دیکھ کر حیران تھے، دعوت اسلامی کا فیضان دیکھ کر گھروالوں نے بھی ناراضی ختم کردی اور مجھ پر شفقت کرنے لگے ، الغرض دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول کیا ملا مجھ پر کرم ہوگیا ایک رات خواب میں کیا دیکھتا ہوں کہ ایک بارونق چہرے والے بزرگ تشریف فرماہیں جن کی پیشانی پر سجدوں کا نورہے اور سفید مدنی لباس زیبِ تن ہے انہوں نے مشفقانہ نظروں سے مجھے دیکھا اور میرے پاس تشریف لائے، میں ان کے جلووں میں گم تھا کہ انہوں نے میرا ہاتھ تھاما اوراپنے ساتھ لے کر چلنے لگے، چلتے چلتے اچانک وہ رک گئے جب میں نے نظریں اٹھا کر دیکھا تو حیران رہ گیا کہ سبز سبز گنبد کا پر نور نظارہ