Brailvi Books

دلوں کا چین
24 - 32
زمین کی نچلی کیچڑ وں اور عرش کے منتہیٰ کے درمیان کے دو گنے کے درمیان فاصلہ ہے۔ (کنز العمال،کتاب الاخلاق،الباب الاول،الجزء ۳،۲/۱۱۱،حدیث:۶۵۱۲)
	اللّٰہ عَزّ َوَجَلَّہمیں بھی مصیبتوں پر صبر کرنے اور اس کے اجر و ثواب سے مستفیض ہونے کی توفیق عطا فرمائے ۔ 
آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 
زباں پر شکوہ اور رنج و الم لایا نہیں کرتے
نبی کے نام لیوا غم سے گھبرایا نہیں کرتے 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!			صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{7}مدنی ماحول کی برکت
	چمن عطار (چنیوٹ، پنجاپ، پاکستان)میں مقیم اسلامی بھائی کا بیان الفاظ کی کمی بیشی کے ساتھ کچھ اس طرح ہے کہ مدنی ماحول میں آنے سے پہلے میں طرح طرح کے گناہوں میں مبتلا تھا، بدقسمتی سے جواری دوستوں کی صحبت بد میسر تھی جس کی وجہ سے میں جوا کھیلنے کے فعل حرام کا شکار ہوگیا۔ دن رات جوئے کے اڈے سجانا، گالی گلوچ کے ذریعے لوگوں کی عزت پاما ل کرنا، چوری جیسے گناہ کبیرہ کے ذریعے اپنی آخرت برباد کرنا میری عاداتِ سیّئہ کا ایک بد ترین حصہ بن چکا تھا، ان افعال بد کی وجہ سے میں لوگوں کی نظروں سے گرچکاتھا خاندان کی