Brailvi Books

دلوں کا چین
22 - 32
صاحب سے معاینہ کروانے میں کلینک پہنچا، ڈاکٹر صاحب نے چیک اب   کرنے کے بعد حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا مرض ٹھیک ہوچکا ہے ،  یوں اللّٰہ عَزّ َوَجَلَّکے کرم سے جہاں مجھے دعوت اسلامی کا مدنی ماحول نصیب ہوا ، وہیں مدنی قافلے میں کی جانے والی دعا کی برکت سے الرجی کی تکلیف دہ بیماری سے نجات مل گئی۔ تادم تحریر میں دعوتِ اسلامی کی مہروی کابینات مشاورت کے رکن کی حیثیت سے مدنی کاموں کی دھومیں مچا رہا ہوں ۔ اللّٰہ عَزّ َوَجَلَّدعوت اسلامی پر کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے۔ 
آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
دُو ربیماریاں اور پریشانیاں ہوں گی		بس چل پڑیں ،قافِلے میں چلو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بیماری یا کوئی بھی مصیبت آن پڑے ہمیں ہر حال میں صبر کا دامن تھام کر اجر و ثواب کا حق دار بننا چاہیئے، صبر کرنے والوں کے بارے میں اللّٰہ عَزّ َوَجَلَّقرآنِ کریم میں ارشاد فرماتا ہے:
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اسْتَعِیۡنُوۡا بِالصَّبْرِ وَالصَّلٰوۃِ ؕ اِنَّ اللہَ مَعَ الصّٰبِرِیۡنَ﴿۱۵۳﴾
ترجمہ کنز الایمان : اے ایمان والو! صبر اور نماز سے مدد چاہو بیشک اللّٰہ صابروں کے ساتھ ہے۔(پ۲،البقرۃ:۱۵۳)