بیان، ذکراور دعا سے فیض یاب ہونے کی دعوت پیش کی، مزید مدنی قافلے کی مدنی بہاروں کے حوالے سے مجھے آگاہ کیا، ان کی مفید گفتگو سن کر مجھے اپنے موذی مرض سے نجات کی ایک کرن نظر آئی، میں نے ہاتھوں ہاتھ 12دن کے مدنی قافلے میں سفرکی نیّت کرلی، اس پر اسلامی بھائی نے خوشی کا اظہارکیا ،یوں میں مقررہ تاریخ کو عاشقانِ رسول کے ہمراہ مدنی قافلے کا مسافر بن گیا، مدنی قافلے کی برکات کے کیا کہنے،مدنی قافلے میں میرے شب وروز تحصیل علم دین میں بسر ہونے لگے،درس وبیان میں خوفِ خدا اور عشقِ رسول کی پیاری پیاری باتیں سنتا تو ایمان تازہ ہوجاتا، مزید جدول کے مطابق علمی حلقوں میں دعائیں ، سنّتیں اور اہم شرعی مسائل سیکھنے کو ملتے، جوں جوں سنّتوں کے آئینہ دار اسلامی بھائیوں کی صحبت میں وقت گزرتا گیا، میری سوچ و فکر پر مدنی رنگ چڑھتا گیا، نماز کے فرائض وواجبات سننے اور عملی طریقہ سیکھنے کو ملے، راہ خدا میں جہاں میں نے اپنی قبر وآخرت کی بہتری طلب کی وہیں الرجی کے موذی مرض سے شفایابی کی بھیک مانگی، مزید شرکائے مدنی قافلہ کی خدمت میں بھی اپنے حق میں دعا کی درخواست پیش کی۔
12دن کے مدنی قافلے کی برکتوں سے اپنی خالی جھولی بھرکر میں گھر لوٹا، اگرچے ابھی مجھے جسمانی مرض سے شفانہیں ملی تھی مگر میں روحانی امراض