پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اطاعت میں گزارنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکَاتُہُمُ العَالِیَہ سے مرید ہو کر قادری عطاری ہو گیا اور علاقے کے دیگر اسلامی بھائیوں کے ساتھ مل کر دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حسبِ استطاعت کوششیں کرنے لگا۔ اللّٰہ عَزّ َوَجَلَّ کے فضل و کرم اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکت سے میرے سات بھائی نہ صرف امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے مرید بھی ہو گئے اور مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر تنظیمی طور پر ذمہ دار بھی ہیں۔ تادمِ تحریر اَلْحَمْدُ للہ عَزّ َوَجَلَّمیں علاقائی مشاورت کے خادم (نگران)کی حیثیت سے مدنی کاموں میں ترقی و عروج کے لئے مصروف ِعمل ہوں ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{6} دعاکی برکت
G.9 اسلام آباد(صوبہ پنجاب ) کے مقیم اسلامی بھائی کا تحریری بیان الفاظ کی بیشی کے ساتھ پیشِ خدمت ہے:یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں بہاول پور بورڈ کا پری انجینٔرنگ کا گولڈ میڈلِسٹ تھا، میں بھی موت کو بھلائے عام لوگوں کی طرح دنیا کا مال کمانے اور عیش وعشرت کے ساتھ زندگی بسرکرنے کے سپنے آنکھوں میں سجائے ہوئے تھا ، انہی سپنوں کو پائے تک تکمیل پہنچانے کے لیے مزید