Brailvi Books

دلوں کا چین
17 - 32
 گناہوں کے بیابان میں بھٹک رہا تھا۔ نمازیں قضا کر دینا، داڑھی شریف صاف کروا دینا میری عادت میں شامل تھا۔ فلمیں ڈرامے دیکھنا، گانے باجے سننا میرا اوڑھنا بچھونا بن چکا تھا۔ میری زندگی میں نیکیوں کا چاند کچھ اس طرح جگمگایا کہ   خوش قسمتی سے کبھی کبھار دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہو جایا کرتاتھا۔ یہ سلسلہ کئی مہینے تک جاری رہا مگر میرے اندر کوئی خاص تبدیلی رونما نہ ہو سکی۔ ایک بار ہمارے علاقے کے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک داڑھی و عمامہ شریف والے اسلامی بھائی نے مجھ پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔ ان کی محبت بھری میٹھی گفتار اور حسنِ کردار میں کچھ ایسی تاثیر تھی کہ میں انکار نہ کرسکا اور عاشقانِ رسول کے ہمراہ 3دن کے مدنی قافلے کامسافر بن گیا۔ جہاں مجھے پنج وقتہ نماز باجماعت صفِ اول میں ادا کرنے کے ساتھ ساتھ پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی میٹھی میٹھی سنّتوں پر عمل کرنے کا جذبہ ملا نیز نماز، وضو ، غسل کے متعلق بہت ساری بنیادی باتیں سیکھنے کا موقع میسر آیا۔ مدنی قافلے میں مجھے اس قدر سکون اور اطمینان نصیب ہوا کہ میں نے اپنے تمام سابقہ گناہوں سے توبہ کی، داڑھی شریف سجانے کی پکی سچی نیّت کر لی اور مدنی قافلے سے سبز سبز عمامے شریف سجا کر ہی گھر پہنچا۔ میں اپنی زندگی کی بقیہ سانسیں اللّٰہ عَزّ َوَجَلَّاور اس کے