Brailvi Books

دلوں کا چین
16 - 32
 سابقہ گناہوں بھری زندگی پرندامت ہونے لگی، میرا سر شرمندگی اور ندامت سے جھکنے لگا، میں نے اپنے تمام پچھلے گناہوں بالخصوص شراب نوشی سے سچی توبہ کی، نمازوں کی پابندی اور ماں باپ کی فرماں برداری کاعزم مصمم کر لیا۔ اَلْحَمْدُ للہ عَزّ َوَجَلَّمدنی قافلے کی برکت سے میں نے سر پر سبز سبز عمامے شریف کا تاج سجا لیا اور ایک مٹھی داڑھی شریف رکھنے کی بھی نیت کر لی، تا دم تحریر ایک مسجد میں موذن کی حیثیت سے خدامات سر انجام دے رہا ہوں اور نماز بھی پابندی وقت کے ساتھ مسجد میں باجماعت ادا کرتا ہوں ۔ اللّٰہ عَزّ َوَجَلَّمجھے دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول اور شیخِ طریقت، امیرِ ِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی غلامی میں استقامت نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
ان پہ ہوں رحمتیں قافِلے  کا  سنیں 	خیر خواہی کریں قافِلے میں چلو
بخش دے میرے مولیٰ تُو ان کو کہ جو	خیر خواہی کریں قافِلے میں چلو
یاخدا  ہر گھڑی  رٹ  ہو  عطار ؔ کی 	قافِلے میں چلیں قافِلے میں چلو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{5}فلمیں ڈراموں کا شیدائی
	سردارآباد(فیصل آباد)کے علاقے یوسف ٹاؤن نمبر 2 میں مقیم ایک اسلامی بھائی کا کچھ یوں بیان ہے کہ نیکیوں کی شاہراہ پر گامزن ہونے سے قبل میں