Brailvi Books

دلوں کا چین
14 - 32
	چنانچہ اللہ تبارک وتعالی فرماتا ہے:
یَسْـَٔلُوۡنَکَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَیۡسِرِؕ قُلْ فِیۡہِمَاۤ اِثْمٌ کَبِیۡرٌ وَّ مَنَافِعُ لِلنَّاسِ ۫ وَ اِثْمُہُمَاۤ اَکْبَرُ مِنۡ نَّفْعِہِمَا ؕ ترجمہ کنزالایمان: تم سے شراب اور جوئے کا حکم پوچھتے ہیں تم فرمادو کہ ان دونوں میں بڑا گناہ ہے اور لوگوں کے کچھ دنیوی نفع بھی اور ان کا گناہ ان کے نفع سے بڑا ہے۔ (پ۲، البقرۃ: ۲۱۹) 
 	مزید پارہ ۷سورۃ المائدہ آیت نمبر ۹۰میں ارشاد ہوتا ہے :
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَیۡسِرُ وَ الۡاَنۡصَابُ وَ الۡاَزْلَامُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیۡطٰنِ فَاجْتَنِبُوۡہُ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوۡنَ ﴿۹۰﴾
ترجمہ کنز الایمان: اے ایمان والو! شراب اور جُوا اور بُت اور پانسے ناپاک ہی ہیں شیطانی کام تو ان سے بچتے رہنا کہ تم فلاح پاؤ۔ 
 	رسول اکرم،شاہِ بنی آدمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے شراب کے معاملہ میں 10بندوں پر لعنت فرمائی:’’ (1)شراب بنانے والا(2)بنوانے والا (3) پینے والا(4)اُٹھانے والا(5)اُٹھوانے والا(6)پلانے والا(7)بیچنے والا(8)اس کی قیمت کھانے والا(9)خریدنے والااور(10) خریدوانے والا۔(ترمذی،کتاب البیوع،باب النھی ان یتخذالخمرخلا،۳/۴۷،حدیث:۱۲۹۹)