نیکی کی دعوت کامبارک سلسلہ جاری رکھتے، ایک دن حسب عادت نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مجھ سے کہنے لگے کہ دعوتِ اسلامی کے تحت علاقے سے 3دن کا مدنی قافلہ سنّتیں سیکھنے سکھانے کے مقدس جذبے کے تحت راہ خدا کا مسافربن رہاہے، آپ بھی شرکت کی نیّت کرلیجیے، اس کی ڈھیروں ڈھیربرکات آپکا مقدر بنیں گی، اس بار مجھ سے انکار نہ ہوسکا اور میں نے ہامی بھر لی، مقررہ وقت پر تیار ہو کر میں عاشقانِ رسول کے ہمراہ مدینۃُ الاولیاء (ملتان شریف) کے فیضانِ مدینہ میں پہنچ گیا، وہاں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی، تلاوت اور نعت شریف اور سنّتوں بھرے بیان سے مستفیض ہوا، اصلاحِ اعمال پر مشتمل بیان سن کر دل کی دنیا میں ایک طوفان برپا ہوگیا ، مزید دعا کے دوران گناہوں سے معافی کی بھیک طلب کی، سنّتوں بھرے اجتماع میں ایک عجب روحانی سکون تھا جس سے میں آج تک ناآشنا تھا، اجتماع کے اختتام پر ہمارا مدنی قافلہ راہِ خدا کی برکات سمیٹنے کے لیے روانہ ہوگیا، اَلْحَمْدُ للہ عَزّ َوَجَلَّمدنی قافلے کی برکت سے جہاں مجھ جیسے بے نمازی اور شرابی انسان کو پانچوں نمازیں پہلی صف میں پڑھنے کی سعادت نصیب ہوئی وہیں اشراق، چاشت، اوابین اور نمازِ تہجد کا جذبہ ملا، نیز سنتیں ، آداب اوردعائیں سیکھنے کاموقع بھی ملا۔ مدنی قافلے میں میرادل یادالٰہی سے روشن ہوگیا، مقصد حیات مجھ پر منکشف ہوگیا، شراب وچرس