Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
2 - 360
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِالْمُرْسَلِیْنَ
اَمَّابَعْدُفَاَعُوْذُبِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِطبِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِط
’’ذہنی آزمائش‘‘کے 10 حُروف کی نسبت سے اس کتاب کو پڑھنے کی’’10  نیّتیں‘‘
فرمانِ مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  : نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖیعنی مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے ۔ 	  (  معجم کبير ، ۶ / ۱۸۵ ، حديث : ۵۹۴۲)
دومَدَنی پھول : 	 (  ۱) بِغیراچّھی نیّت کے کسی بھی عمَلِ خیرکا ثواب نہیں ملتا ۔
(  ۲) جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ ، اُتناثواب بھی زِیادہ ۔
	 (  ۱) ہربارحمدوصلوٰۃ اورتَعَوُّذوتَسْمِیہسے آغازکروں گا ۔  (  اسی صَفْحَہ پراُوپردی ہوئی دوعَرَبی عبارات پڑھ لینے سے اس پرعمل ہوجائے گا)  (  ۲) رِضائے الٰہی کے لئے اس کتاب کااوّل تاآخِر مُطالَعَہ کروں گا ۔  (  ۳) حتَّی الْوَسْع اِس کاباوُضُواورقبلہ رُومُطالَعَہ کروں گا ۔  (  ۴) قرآنی آیات اوراَحادیْثِ مبارَکہ کی زِیارت کروں گا ۔  (  ۵) جہاں جہاں’’اللّٰہ‘‘ کانام پاک آئے گاوہاںعَزَّوَجَلَّ اورجہاں جہاں’’سرکار‘‘ کااِسْمِ مبارَک آئے گاوہاںصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّماورجہاں جہاں کسیصحابی یابزرگ کانام آئے گاوہاںرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاوررَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہپڑھوں گا ۔  (  ۶) رضائے الٰہی کے لئے علم حاصل کروں گا ۔  (  ۷) اگر کوئی بات سمجھ نہ آئی تو عُلَماء سے پوچھ لوں گا ۔  (  ۸)  (  اپنے ذاتی نسخے کے ) ’’یادداشت‘‘والے صَفْحَہ پرضَروری نِکات لکھوں گا ۔  (  ۹) دوسروں کویہ کتاب پڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا ۔   (  ۱۰) کتابت وغیرہ میں شَرْعی غلَطی ملی تو ناشرین کو تحریری طور پَر مُطَّلع کروں گا ۔ 
 (  ناشِرین وغیرہ کو کتابوں کی اَغلاط صِرْف زبانی بتاناخاص مفید نہیں ہوتا)