Brailvi Books

ڈاکوؤں کی واپسی
9 - 32
{4}دردِسرکا علاج 
	ایک اسلامی بھائی کی تحریر کا خلاصہ ہے کہ تقریباً پچھلے4 سال سے میں دردِ سر کے مرض میں مبتلا تھا جو کسی صورت ختم ہونے کا نام نہیں لے رہاتھا، کافی علاج معالجہ کرا چکا تھا مگر اس کے باوجود افاقہ نہیں ہوپا رہا تھا۔بڑے ہی کرب واضطراب میں شب وروز بسر ہورہے تھے ۔ اس درد سر سے نجات پانے کی صورت یوں بنی ایک دن خوش قسمتی سے شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اوراد و وظائف پر مشتمل سلسلۂ قادریہ رضویہ عطاریہ کا شجرہ شریف میرے ہاتھ لگا تو برکت حاصل کرنے کی نیت سے اس میں موجود شجرہ شریف پڑھنے لگا، اسی دوران میں نے محسوس کیا کہ اس کی برکت سے میرے دردِ سر میں کمی واقع ہوئی ہے جو میرے لیے حیران کن ہونے کے ساتھ ساتھ بڑی خوش آئند بات بھی تھی، میں نے پھر دوبارہ اس کو پڑھنا شروع کیا تو مزید درد میں افاقہ ہوا، یہ دیکھ کر نہ صرف میرا ایمان تازہ ہوگیا بلکہ میرے مرض کا علاج بھی میرے ہاتھ لگ گیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اب روزانہ شجرہ شریف پڑھنے کی ترکیب ہے جس کی برکت سے میرے سر کا درد بالکل ختم ہو چکا ہے۔ لیکن جس دن ناغہ ہو جائے تو درد پھر لوٹ آتا ہے اس لئے میں روزانہ شجرہ شریف پڑھتا ہوں ۔ زندگی بھر اس کو کبھی ترک نہ کرنے کا تہیّہ کرلیا ہے ۔