کہنے لگے کہ یہ اسی مریض کی رپورٹیں ہیں جس کی اتنی سنگین حالت تھی اور آج وہ بالکل نارمل ہے۔ I.T.C وارڈ میں موجود دیگر 2 مریض جن کی حالت نازک تھی جب ان کے اہلِ خانہ نے والد صاحب کی اس بہتری کو ملاحظہ کیا تو انہوں نے بھی ’’یَاسَلَا مُ‘‘ کے وظیفے کا ختم کروایا اور تعویزاتِ عطاریہ کا سہارالیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ انہیں بھی شفا نصیب ہوگئی، تادم ِ تحریر والدصاحب بہت بہتر ہیں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّکی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{3}جان بچ گئی!
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دورِ حاضر کے عظیم ولیِ کامل،شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ذاتِ با برکت سے جہاں بے شمارلوگ بد عقیدگی، بے عملی اور غفلت بھری زندگی سے چھٹکارا پاکر راہِ ہدایت پر آرہے ہیں وہیں آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اوراد و و ظائف کے ذریعے بے شمار مسلمان اپنے غموں اور تکلیفوں کا علاج ، جان و مال کی سلامتی ،ناگہانی آفات اور ہر قسم کی بلیّات سے خلاصی پا رہے ہیں ، اسی سلسلے کی ایک مدَنی بہار ملاحظہ فرمائیے۔ چنانچہ