Brailvi Books

ڈاکوؤں کی واپسی
27 - 32
 چونکہ اس سلسلہ سے وابستہ اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو سلسلۂ عالیہ قادریہ عطاریہ کے شجرہ شریف کے اَوراد و وظائف کی اجازت بھی مل جاتی ہے لہٰذا مجھے بھی اس کی برکتیں سمیٹنے کا موقع مُیسّر آیا۔ میں نے شجرہ عطاریہ حاصل کیا اس میں ایک وظیفہ ’’اَللّٰہُ رَبِّیْ لاَ شَرِیْکَ لَہ‘‘‘ بھی ہے۔  اس وظیفے کو شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جائز حاجات کے حصول کے لئے نقل فرمایا ہے۔ میں نے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمت کے بھروسے پر اِس وِرْد کو پڑھنا شروع کردیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ یہ وِرْد بڑا کارگر ثابت ہوا، اس کی برکت سے میرے بچوں کے ابو کو ایک بہترین روزگار مُیسّر آگیا اور ہماری زندگی پرچھائے پریشانی کے بادل چھٹ گئے۔ خوشحالی اور امن و سلامتی ہمارا مقدر بن گئی۔ 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اس وظیفے کے پڑھنے کا طریقہ یہ ہے: آٹھ سو چوہتر (874) بار، اوَّل و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ ُدرُود شریف۔ مراد کے حاصل ہونے تک روزانہ  پڑھئے، وقت کی کوئی قید نہیں ۔ باوضو قبلہ رُو دو زانو بیٹھ کر پڑھئے اور اِسی کلمہ کو اٹھتے بیٹھتے، چلتے پھرتے، وضو بے وضو ہر حال میں بے گنتی و بے شُمار زَبان پر جاری رکھئے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّمراد پوری ہوگی۔ (شجرۂ عطاریہ، ص37)  اعلیٰ حضرت امام احمد رضاخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن اس حوالے سے ارشاد فرماتے ہیں : ایک صحابی (رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ ) خدمت ِاقدس (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)