Brailvi Books

ڈاکوؤں کی واپسی
26 - 32
 آزمائش کی اس گھڑی میں ہم نے اسے حرزِ جاں بنایا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ وہ قرضے جن کی ادائیگی بقریب ناممکن ہوگئی تھی،  اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  کے فضل سے ایسے اسباب بنے کہ مختصر عرصے میں ہمیں بار قرض سے خلاصی نصیب ہوگئی اور مزید برکتیں بھی حاصل ہوئیں ۔ 
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب ! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{15}رزق حلال کا حصول
	باب المدینہ (کراچی) کی رہائشی اسلامی بہن کا مکتوب کچھ اس طرح ہے کہ میرے بچوں کے ابو تقریباً 3 ماہ سے بے روزگاری کے سبب روزقِ حلال کی تلاش میں سرگرداں تھے۔ بارہا متعدد کمپنیوں میں انٹرویو بھی دے چکے تھے مگر ہر جگہ انہیں ناکامی کا سامنا تھا۔ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ ہماری پریشانی بھی بڑھتی جارہی تھی کیونکہ گھر کے سارے اخراجات انہی کے روزگار سے وابستہ تھے۔اس پریشانی سے چھٹکارے کی سبیل کچھ یوں بنی، خوش قسمتی سے میں شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں داخل ہوگئی ۔ مرید کیا ہوئی میری تو دین و دنیا ہی سنور گئی۔ مجھے اس عظیم نسبت کا ایسافیضان ملا کہ اللّٰہ والوں کی محبت وعقیدت دل میں گھر کر گئی