Brailvi Books

ڈاکوؤں کی واپسی
24 - 32
صٰلِحًا وَّ لَا یُشْرِکْ بِعِبَادَۃِ رَبِّہٖۤ اَحَدًا ﴿۱۱۰﴾٪ ‘‘ (110)) بھی ہیں جن کو پڑھنے کی برکت سے بیداریٔ نیند حاصل ہوتی ہے ۔ میں نے اس وظیفے کو غنیمت جانا اور رات سونے سے قبل اس کو پڑھنے کا معمول بنالیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس کی برکت سے نہ صرف نمازِ فجر کی پابندی نصیب ہوئی بلکہ نمازِتَہَجُّد پڑھنے کی عادت بھی جاں گزیں ہوگئی۔ 
	میٹھے میٹھے اسلا می بھائیو! شجرہ شریف کے اَوراد کے بھی کیا کہنے ! بے حد قیمتی اور دین و دنیا کی بھلائیوں سے مالا مال انمول وظائف کو شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ایک جگہ یکجا فرما دیا ہے۔ مذکورہ مدَنی بہار میں ذکر کردہ وظیفے کے حوالے سے آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ارشاد فرماتے ہیں : سُوْرَۃُالْکَہْف کی آخری چار آیتیں یعنی ’’اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا‘‘ سے ختم سورہ تک۔ فضیلت: رات میں یا صبح جس وقت جاگنے کی نیت سے پڑھیں آنکھ کھلے گی اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ (شجرۂ عطاریہ، ص32) اس کی برکتوں کا بیان آپ نے اس مدنی بہار میں ملاحظ فرمایا مگر یہ بات بھی پیشِ نظر رہے کہ شجرہ شریف کے اَوراد پڑھنے کی اجازت صرف ان اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو ہے جو شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بیعت ہیں جیسا کہ آپ دَامَتْ بَرَکَا تُہُمُ الْعَالِیَہ شجرہ شریف کے صفحہ نمبر 2 پر ارشاد فرماتے ہیں : شجرۂ عالیہ قادریہ کے اَوراد وغیرہ پڑھنے کی ہر اُس