بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ‘‘۔
(ترمذی، کتاب الدعوات عن رسول اللّٰہ، باب فی دعاء النبی، ۵/۳۲۹، حدیث:۳۵۷۴)
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{12}وظیفہ کام آگیا
باب المدینہ (کراچی) کے علاقے ڈرگ کالونی کی مقیم اسلامی بہن اپنے مکتوب میں رقمطراز ہیں : اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بیعت کا شرف حاصل ہوا تو سلسلہ قادریہ عطاریہ کے شجرہ شریف کی برکتیں سمیٹنے کا موقع مُیسّر آیا جس میں آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے مریدوں کے لیے مختلف وظائف کو نقل فرمایا ہے۔ انہی وظیفوں میں سے ایک وظیفہ ’’بِسْمِ اللّٰہِ عَلٰی دِیْنِیْ بِسْمِ اللّٰہِ عَلٰی نَفْسِیْ وَوُلْدِیْ وَ اَھْلِیْ وَ مَالِیْ‘‘ بھی ہے، جس کی برکت سے جان ومال کی حفاظت ہوتی ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھ سمیت میرے بچوں کے ابو کے معمولات میں بھی اس وظیفے کا وِرد شامل ہے۔ ایک روز اس کے ثمرات کا اثر کچھ اس طرح ظاہر ہوا کہ میرے بچوں کے ابو اور بچے گھر کے ایک کمرے میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اسی دوران ان کے سر کے اوپر چلنے والے تیز رفتارپنکھے کی پنکھڑیاں اچانک جھٹکے سے ٹوٹ کر الگ ہوگئیں اور رفتار کے