Brailvi Books

ڈاکوؤں کی واپسی
20 - 32
مدَنی پنج سورہ میں شوگر کے علاج کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں : رَبِّ اَدْخِلْنِیْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَّ اَخْرِجْنِیْ مُخْرَجَ صِدْقٍ وَّ اجْعَلْ لِّیْ مِنْ لَّدُنْکَ سُلْطٰنًا نَّصِیْرًا۔ یہ قرآنی دُعا روزانہ صبح و شام تین تین بار (اول و آخر تین تین بار دُرود شریف) پڑھ کر پانی پر دم کرکے پئیں ۔ (مُدّتِ علاج: تاحصولِ شفا)(مدَنی پنج سورہ، صفحہ:244)
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب ! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{11}قرض سے نجات
	باب المدینہ (کراچی) کے علاقے نیو سعید آباد کی مقیم اسلامی بہن کے بیان کا خلاصہ ہے کہ حالات کے ہاتھوں مجبورہوکر مجھے کچھ رقم ادھار لینا پڑی مگر کثیر اخراجات کے سبب وہ جلد ہی ختم ہوگئی۔ پھر مزید ضروریات کو پورا کرنے اور ان واجبُ الادا پیسوں کو اداکرنے کے لیے مزیدقرض لینے کی حاجت پڑگئی، یوں رفتہ رفتہ قرضوں کا انبار لگ گیا ۔ میں ایک عرصے سے ان قرضوں کو اتارنے کی تگ و دو میں لگی ہوئی تھی مگر کوئی خاطر خواہ کمی نہیں آرہی تھی بلکہ اس سے میری پریشانیوں میں اضافہ ہوتا جارہا تھا۔ اس بارِ قرض سے خلاصی کی ترکیب کچھ اس طرح بنی کہ میں اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدنی ماحول سے وابستہ ہوں ، عطاریہ ہوں اور شجرہ شریف کی