Brailvi Books

ڈاکوؤں کی واپسی
18 - 32
 کارآمد مدَنی پھولوں کا بھی اضافہ فرمایا ہے۔ اسی مدَنی پنج سورہ کے صفحہ نمبر 141 پر آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ’’سَیِّدُالْاِسْتِغْفَار‘‘ کے حوالے سے فرمانِ مصطفیٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نقل فرماتے ہیں : جس نے اسے دن کے وقت ایمان و یقین کے ساتھ پڑھا پھر اسی دن شام ہونے سے پہلے اس کا انتقال ہوگیا تو وہ جنّتی ہے اور جس نے رات کے وقت اسے ایمان ویقین کے ساتھ پڑھا پھر صبح ہونے سے پہلے اس کا انتقال ہوگیا تو وہ جنّتی ہے۔ (بخاری، کتاب الدعوات، باب افضل الاستغفار، ۴/۱۹۰، حدیث: ۶۳۰۶ ملتقطاً)
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب ! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{10}موت کے منہ سے واپسی
	باب المدینہ (کراچی) کے علاقے ڈرگ کالونی کی مقیم اسلامی بہن کی مدنی بہارکا خلاصہ پیشِ خدمت ہے: مجھے ایک عرصے سے شوگرکا مرض لاحق ہے جس کے سبب مجھے ہر 15 دن بعد ٹیسٹ کروانے ایک ہسپتال جانا پڑتا ہے اور ساتھ ہی میری ایک آنکھ بھی تقریباً قوّتِ بصارت سے محروم ہے۔ میں ٹیسٹ کروانے جس راستے سے گزر کر ہسپتال جایا کرتی ہوں اسی راستے میں ریل کی پٹریاں بھی پڑتی ہیں جسے ہر دفعہ دھیان سے پار کرتی تھی مگر ایک مرتبہ اس کے