{9}سَیِّدُ الْاِسْتِغْفَار کی برکت
بابُ المدینہ (کراچی) کی ایک اسلامی بہن کے تحریری بیان کا خلاصہ ہے کہ ایک اسلامی بہن امید سے تھیں ، انہیں شدید قسم کا بخار ہوگیا جس کے سبب وہ دوہری آزمائش میں مبتلا ہوگئیں ۔ بخار دور کرنے کے لئے انہیں ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات کا استعمال کروایا مگر کچھ فرق نہ آیا بلکہ بخار نے اپنا زور ہی دکھایا۔ جس کی وجہ سے ہونے والے نومولود اور ان کی امی جان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوگیا تھا۔ پریشانی کے اس عالم میں جبکہ ڈاکٹری ادویات سے کچھ کام نہیں بن رہاتھا انہوں نے شجرۂ عطاریہ سے’’ سَیِّدُالْاِسْتِغْفَار‘‘ یعنی ’’اَللّٰھُمَّ اَنْتَ رَ بِّیۡ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَ نْتَ خَلَقْتَنِیْ وَ اَ نَا عَبْدُکَ وَ اَ نَا عَلٰی عَھْدِکَ وَ وَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ اَبُوْ ءُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَاَ بُوْ ءُ بِذَنْبِیْ فَاغْفِرْ لِیْ فَاِنَّہ‘ لاَیَغْفِرُالذُّنُوْبَ اِلَّا اَ نْتَ‘‘ پڑھنا شروع کردیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ یہ وظیفہ ان کے مرض کے لیے ایسا اِکسیر ثابت ہوا کہ دیکھتے ہی دیکھتے انہیں آرام مُیَسّر آگیا اور بیماری سے شفا نصیب ہوگئی نیز ان کی جان کو بھی امان مل گئی۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے مُرتب کردہ مدَنی پنج سورہ کے صفحہ نمبر 347 پر زمانۂ حمل کی 10 احتیاطوں کا تذکرہ فرمایا ہے جو حاملہ عورت کے لئے بے حد مفید ہیں ساتھ ہی