ہوجائیگا۔ (گھریلو علاج، صفحہ31) مزید فرماتے ہیں : کن کھجوراکاٹ لے تو پیاز اور لہسن کو پیس کر زخم پر لیپ کر دیجئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ زہر کا اثر ختم ہوجائے گا۔ گھریلو علاج، صفحہ32)
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{8}بگڑتی حالت سنبھل گئی
بابُ المدینہ (کراچی) کی رہائشی اسلامی بہن کی تحریر کا خلاصہ ہے کہ ایک مرتبہ جب ماہِ رمضانُ المبارک کا مہینہ ہمارے درمیان اپنی برکتیں لٹارہا تھا کہ اسی دوران ایک رات سحری کے وقت میری بھتیجی جو اسی رات بخار کی حرارت کے سبب دوا کھاکر سوئی تھی، یکا یک اُسے جھٹکے لگنا شروع ہوگئے اور اس کی حالت غیر ہونے لگی یہاں تک کہ اس کی زبان اور آنکھیں بھی بالکل بند ہوگئیں ۔ مدَنی منّی کی یہ حالت دیکھ کر سب پریشانی میں مبتلا ہوگئے اور اُسے ہوش میں لانے کی مختلف تدبیریں کرنے لگے۔ چونکہ ہم امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بیعت ہیں اور شجرۂ عطاریہ کے اوراد کی برکتوں سے بھی بخوبی واقف تھے لہٰذا آزمائش کی اس گھڑی میں ہم نے اورادِ عطاریہ سے ’’حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ‘‘ (جسے مراد حاصل کرنے کے لیے اوّل آخر گیارہ بار دُرود شریف کے ساتھ ساڑھے چار سو مرتبہ