Brailvi Books

ڈاکوؤں کی واپسی
14 - 32
رہی ہے لہٰذا اب کی بار میں نے مزید غور سے دیکھا اور اپنے کپڑوں کا جائزہ لیا مگر پھر بھی کچھ دکھائی نہ دیا۔ مجھ پر ایک خوف طاری ہوگیا، میں نے ہاتھوں ہاتھ شجرہ عطاریہ میں موجود بعد نمازِ عشا پڑھا جانے والا وظیفہ ’’یَاغَفَّارُ‘‘ (جوکہ پورا یَا غَفَّارُ یا اَللّٰہُ ہے اور اسے سو بار پڑھا جاتا ہے) تسبیح لے کر پڑھنا شروع کردیا۔ ابھی یہ وظیفہ دس بار ہی پڑہا تھا کہ میری آستین سے تقریباً تین انچ لمبا اور موٹاکَن کھجورا(ایک زہریلا کیڑا جو کان میں گھس جاتا ہے یا جسم سے چمٹ جاتا ہے) میری جھولی میں آگرا، اچانک اتنا بڑا کن کھجورا دیکھ کر میرے ہوش اڑ گئے۔ میں نے فوراً اپنی جھولی جھاڑی اور اسے مارنے کا ارادہ کیا مگر وہ زمین پر گرتے ہی نجانے کہاں چلا گیا مگر مجھ پر اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کا کرم ہوگیا کہ شجرہ شریف کے اس وظیفے کی برکت سے مجھے اس موذی اور خطرناک کیڑے سے نجات مل گئی اور میرے کپڑوں میں ہونے کے باوجود اس نے مجھے کچھ نقصان نہ پہنچایا۔ 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی بےحد مفید کتاب ’’گھریلو علاج‘‘ میں تحریر فرماتے ہیں : سانپ، بچھو، شہد کی مکھی، یا کوئی سا بھی زہریلا جانور کاٹ لے، پانی میں نمک ملا کر ڈنگ کی جگہ پر لگائیے بلکہ ممکن ہو تو وہ جگہ اُس نمک والے پانی میں ڈبو دیجیے اور مُعَوَّذَتَیْن یعنی سورۃُ الفَلَق اور سورۃُ النّاس پڑھ کر دم کیجئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّزہر کا اثر زائل