جو مدَنی ماحول کی برکات سے بخوبی واقف تھے انہوں نے ہمیں شجرہ عطاریہ کی برکتوں سے آگاہ کیا اور اس کو پڑھنے اورپاس رکھنے کا مدَنی مشورہ دیا مزید خیر خواہی کے مقدّس جذبے کے تحت ایک عدد شجرہ شریف لاکر بھی دیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ صرف شجرہ شریف رکھنے کی برکت سے بھابی کو اس مصیبت سے نجات مل گئی اور تادمِ تحریر پھر دوبارہ انہیں اس قسم کی کوئی شکایت نہ ہوئی ۔ شجرۂ عطاریہ کے ان فیوض و برکات کو دیکھ کر گھرکے تقریباً افراد امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مرید ہو چکے ہیں ۔
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{7}کپڑوں میں رینگتی چیز
باب المدینہ (کراچی) کے علاقے لائینز ایریا کی مقیم اسلامی بہن کی تحریر کابیان کچھ اس طرح ہے کہ ایک روز میں عشاء کی نماز اداکر رہی تھی، اس دوران مجھے اپنے کندھے پر رینگتی ہوئی کوئی چیز معلوم ہوئی۔ جب نماز پڑھ چکی تو اچھی طرح اس جگہ کو دیکھا مگر مجھے کچھ نظر نہ آیا۔ بہرحال نماز پڑھنے کے بعد میں سورۂ ملک کی تلاوت میں مشغول ہوگئی تو اس دوران پھر دوبارہ کچھ سرسراہٹ سی محسوس ہوئی۔ اب تو مجھے تشویش ہونے لگی کہ آخر کیا چیز میرے خلل کا سبب بن