اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
دُرود شریف کی فضیلت
شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے رسالے ’’شیطان کے بعض ہتھیار ‘‘ میں جمع الجوامع کے حوالے سے حدیثِ پاک نقل فرماتے ہیں : جو مجھ پر جُمُعہ کے دن اور رات 100 مرتبہ دُرُود شریف پڑھے اللہ تَعَالٰی اس کی 100 حاجتیں پوری فرمائے گا، 70 آخرت کی اور 30 دنیا کی اور اللّٰہ تعالٰی ایک فرشتہ مقرر فرمادے گاجو اُس دُرُودِ پاک کو میری قبر میں یوں پہنچائے گا جیسے تحائف پیش کئے جاتے ہیں ، بلا شبہ میرا عِلم میرے وِصال کے بعد ویسا ہی ہوگا جیسا میری حیات میں ہے۔ (جمع الجوامع للسیوطی، ۷/۱۹۹، حدیث: ۲۲۳۵۵)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{1}ڈاکوؤں کی واپسی
باب المدینہ (کراچی) کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی مقیم اسلامی بہن اورادِ عطاریہ میں سے جان و مال کی حفاظت کے وظیفے کی برکت کا تذکرہ کچھ اس طرح کرتی ہیں : ایک روز میرا بیٹا اور بہو اپنے ایک عزیز سے ملنے ان کے گھر کی جانب