Brailvi Books

بنیادی عقائد اورمعمولاتِ اہلسنّت
96 - 132
سوال:رجبُ المرجّب میں کونڈوں کی نیاز دلوانے کا رواج ہے ،کیا یہ جائز ہے ؟
جواب:جی ہاں!بائیس رجبُ المرجّب میں  حضرت سیّدُنا امام جعفر صادق  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ اور حضرت جلال بخاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْبَارِی کے ایصالِ ثواب کے لیے نیا ز کی جاتی ہے جس میں چاول ، کھیر یا پوریاں وغیرہ پکا کر ان کے کونڈے بھرتے ہیں، پھر ان پر ختم دلوایا جاتا ہے لہٰذا اسے کونڈے کا ختم یا نیاز کہتے ہیں۔ یہ بھی ایصالِ ثواب کی ایک صورت ہے اور ایصالِ ثواب کرنا جائز و مستحسن ہے۔
سوال:کونڈوں کے ختم میں کون سی باتیں منع ہیں؟
جواب:۱…کونڈوں کی نیاز کے موقع پر جو کہانی عام طور پر سنائی جاتی ہے وہ مَن گھڑت ہے، اس کی کوئی اصل نہیں لہٰذا وہ کہانی پڑھی جائے نہ سنی جائے۔
۲…بعض جگہ یہ قید لگاتے ہیں کہ یہیں کھاؤ کہیں اور نہ لے جاؤ ، یہ قید بھی بے جا ہے۔ ان باتوں سے اجتناب کیا جائے۔ 
۳…اسی طرح بعض یہ قید لگاتے ہیں کہ مٹّی کے برتن وغیرہ میں کونڈے کی نیاز ضروری ہے، یہ قید بھی ضروری نہیں۔
سوال:ایصالِ ثواب کرنے کا کیا طریقہ ہے ؟
جواب:آج کل مسلمانوں میں خصوصاً کھانے پر ایصالِ ثواب یعنی فاتحہ کا جو طریقہ رائج ہے وہ بھی بہت اچھا ہے، جن کھانوں کا ایصالِ ثواب کرنا ہے وہ سارے کھانے یا سب میں سے تھوڑا تھوڑا نیز ایک گلاس میں پانی بھر کر سب کو سامنے رکھ لیں اب اعوذاور بسمِ اللّٰہ شریف پڑھ کر قُلْ یٰۤاَیُّھَا الْکٰفِرُوْن ایک با ر، قُلْ ھُوَاﷲشریف تین بار، سورۂ فلق،سورۂ ناس اور سورۂ فاتحہ ایک ایک بار پھر الٓمّٓ  تا مُفْلِحُوْن پڑھنے کے بعد یہ پانچ آیات پڑھیں: