Brailvi Books

بنیادی عقائد اورمعمولاتِ اہلسنّت
93 - 132
سوال:کس کس چیز کا ثواب بخشا جاسکتا ہے؟
جواب:انسان اپنے کسی بھی نیک عمل کاثواب کسی دوسرے شخص کو پہنچاسکتا ہے جیسے نماز، روزہ ،صدقہ و خیرات وغیرہ۔
سوال:کیا زندوں کو بھی ایصالِ ثواب کرسکتے ہیں؟
جواب:جی ہاں !کرسکتے ہیں ۔ 
سوال:کیا اس سے مُردوں کو فائدہ پہنچتا ہے ؟
جواب:جی ہاں!اس سے نیک لوگوں کے درجات بلند ہوتے ہیں ،گناہ گاروں کے گناہ معاف ہوتے ہیں اور اہلِ قبر سختی یاعذاب میں مبتلاہو ں تونجات مل جاتی ہے یااس میں تخفیف ہوجاتی ہے اور یہ سب اللّٰہ تعالیٰ کے چاہنے سے ہوتا ہے۔
سوال:کیا ایصالِ ثواب کرنے والے کو بھی کچھ ملتا ہے؟
جواب:ایصالِ ثواب کرنے والا بھی اجر وثواب سے محروم نہیں رہتا اس کے عمل کا اجر اس کے لئے بھی باقی رہتا ہے بلکہ ان سب کی گنتی کے برابرنیکیاں ملتی ہیں جن کو اس نے ایصالِ ثواب کیا ہوتا ہے۔
سوال:ایصالِ ثواب کے بارے میں کوئی واقعہ بھی پیش فرمادیجئے؟
جواب: شاہ ولِیُّ اللّٰہ مُحدّ ث دہلوی رَحْمَۃُ اﷲِ تَعَالٰی عَلَیْہِ جو کہ نذر و نیاز،چالیسواں، تیجہ، دسواں ایصالِ ثواب کے قائل تھے، لکھتے ہیں’’شاہ عبدُ الرّحیم صاحب فرماتے ہیں کہ حضرت رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰ لِہٖ وَسَلَّم کے یومِ وصال میں ان کے پاس نیاز دینے کے لیے کوئی چیز میسّر نہ تھی۔ آخرکار کچھ بُھنے ہوئے چنے اور گُڑھ پر نیاز دی۔ رات میں نے دیکھا کہ نبی عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام کے پاس انواع و اقسام کے کھانے حاضر ہیں اور ان میں وہ گُڑھ اور چنے