Brailvi Books

بنیادی عقائد اورمعمولاتِ اہلسنّت
9 - 132
کرسکتا۔مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کرے گا اور قیامت قائم فرمائے گامسلمانوں کو جنت میں بھیجے گا اور کفار کو دوزخ کی بھڑکتی آگ میں داخل کرے گا بعض گنہگار مسلمانوں کو بھی جب تک چاہے گا گناہوں کی سزا کے طور پر دوزخ کی آگ میں داخل کرے گا اور آخر کار انہیں محض اپنے فضل و کرم سے اور اپنے حبیب کی شفاعت سے جنت میں داخل فرمادے گا۔
٭…٭…٭…٭…٭…٭
نبوّت کا بیان
سوال:نبی کسے کہتے ہیں؟
جواب: اللّٰہ تعالیٰ نے مخلوق کی ہدایت اور رہنمائی کے لئے جن پاک بندوں کو اپنے احکام پہنچانے کے  لئے بھیجا ان کو ’’نبی ‘‘کہتے ہیں اور انبیاء عَـلَيْـهِمُ الصَّلٰوۃُ  وَ الـسَّـلَام ہی وہ بشر (انسان )ہیں جن کے پاس اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے وحی آتی ہے ۔
سوال:وحی کیا ہوتی ہے؟
جواب:وحی کا لغوی معنی پیغام بھیجنا، دل میں بات ڈالنا، خفیہ بات کرنا۔ شریعت کی اصطلاح میں وحی اس کلام کو کہتے ہیں جو کسی نبی پر اللّٰہ کی طرف سے نازل ہوا ہو۔
سوال:پیغمبروں اور دوسرے انسانوں میں کیا فرق ہے؟
جواب:زمین و آسمان کا فرق  ہوتاہے۔ نبی و رسول خدا کے خاص اور معصوم بندے ہوتے ہیں ، ان کی نگرانی اور تربیت خود  اللّٰہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ صغیرہ کبیرہ گناہوں سے بالکل پاک ہوتے ہیں۔ عالی نسب، عالی حسب(یعنی بلند سلسلہ ٔ خاندان)انسانیت کے اعلیٰ مرتبے پر پہنچے ہوئے، خوبصورت ، نیک سیرت، عبادت گزار، پرہیز گار، تمام اخلاقِ حسنہ سے آراستہ اور ہر قسم کی برائی سے دور رہنے والے ہوتے ہیں، انہیں عقلِ کامل عطا کی جاتی ہے جو اوروں کی