رب ہے سارے عالَم کا خالق و مالک ہے وہی عبادت کے لائق ہے اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے۔
سوال: اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کے بارے میں کچھ اور عقائد بھی بتائیں جن کا جاننا ضروری ہے؟
جواب: وہ ہر کمال و خوبی کا جامع اور ہر عیب و نقصان اور برائی سے پاک ہے ۔وہ ظاہر اور چھپی ہرچیز کو جانتا ہے کوئی چیز اس کے علم سے باہر نہیں۔ جیسے اس کی ذات یعنی وہ خود ہمیشہ سے ہے اس کی تمام صفات (خوبیاں)بھی ہمیشہ سے ہیں۔ اللّٰہعَزَّ وَجَلَّ ہمیشہ سے زندہ، قدرت والا ،سننے والا ،دیکھنے والا، کلام کرنے والا، ارادہ فرمانے والا ہے، وہی تمام جہان کا بنانے والاہے۔ آسمان، زمین، چاند ، تارے، آدمی، جانور اور جتنی چیزیں ہیں سب کو اُسی نے پیدا کیا۔ وہی پالتا ہے سب اُسی کے محتاج ہیں۔
سوال: اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ قدرت والا ہے اس بارے میں کچھ بتائیں ؟
جواب:سارے اختیارات کامالک اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ہی ہے۔ روزی دینا ، زندگی دینا، موت دینا اس کے اختیار میں ہے۔ وہ سب کا مالک ہے، جو چاہے کرے اس کے حکم میں کوئی خلل نہیں ڈال سکتا، گناہ معاف فرمانے والا، توبہ قبول فرمانے والاہے۔اس کی پکڑ نہایت سخت ہے جس سے بغیراُس کے چھوڑے کوئی چھوٹ نہیں سکتا۔ عزّت، ذِلّت اس کے اختیار میں ہے، جسے چاہے عزّت دے، جسے چاہے ذلیل کرے، جسے چاہے امیر کرے، جسے چاہے فقیر کرے۔ جو کچھ کرتا ہے حکمت ہے، انصاف ہے، اس کا ہرکام حکمت ہے ،بندوں کی سمجھ میں آئے یا نہ آئے۔ مسلمانوں کو جنّت عطا فرمائے گا، کافروں پر دوزخ میں عذاب کرے گا۔ الغرض وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے، اسے کوئی روکنے والا نہیں بلکہ مخلوق میں سے کسی کو بھی جو اختیار حاصل ہے اللّٰہ تعالیٰ کی عطا سے ہے، بغیر اس کے دیئے کوئی کچھ نہیں