Brailvi Books

بنیادی عقائد اورمعمولاتِ اہلسنّت
76 - 132
عشرۂ مبشرہ
سوال:عشرۂ مبشرہ کسے کہتے ہیں؟
جواب:حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے وہ دس اصحاب جن کے جنّتی ہونے کی دنیا میں خبر دے دی گئی انہیں’’عشرۂ مبشرہ‘‘کہتے ہیں۔
سوال:یہ دس صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کون ہیں؟
جواب:ان میں چار تو یہی خلفاءِ راشدین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ یعنی حضرت صدیق اکبر،حضرت فاروقِ اعظم ،حضرت عثمانِ غنی، حضرت علیُّ المرتضیٰ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ ہیں ان کے علاوہ باقی حضرات کے اسماءِ گرامی یہ ہیں:حضرت طلحہ ، حضرت زبیر، حضرت عبد الرحمٰن بن عوف، حضرت سعد بن ابی وقاص، حضرت سعید بن زید ، حضرت ابو عبیدہ بن جراح رِضْوَانُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْھِمْ اَجْمَعِیْنَ۔
سوال:کیا عشرۂ مبشرہ  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ کے علاوہ بھی کسی کو جنّت کی بشارت دی گئی ہے؟
جواب:جی ہاں!احادیثِ مبارکہ میں بعض اور صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کو بھی جنّت کی بشارت دی گئی ہے چنانچہ خاتونِ جنت حضرت فاطمہ زہرا رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے حق میں وارد ہے کہ وہ جنّت کی بیبیوں کی سردار ہیں اور حضرت امام حسن اور حضرت امام حسین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کے حق میں وارد ہے کہ وہ جنّت کے جوانوں کے سردار ہیں، اسی طرح اصحابِ بدر اور اصحابِ بیعۃُ الرّضوان کے حق میں بھی جنّت کی بشارتیں ہیں اور عمومی طور پر تمام صحابہ سے ہی جنت کا وعدہ کیا گیا ہے۔
سوال:اصحابِ بدر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ سے کون مرادہیں؟