سوال:کیا ماں باپ سے بڑھ کربھی کوئی مہربان ہے؟
جواب: اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ماں باپ سے بڑھ کربلکہ سب سے زیادہ مہربان اور رحم فرمانے والاہے۔
سوال: اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کے بارے میں یہودی ،عیسائی اور مشرکین کیا کہتے ہیں ؟
جواب: یہودی حضرت عُزَیْر عَـلَيْـهِ الصَّلٰوۃُ وَ الـسَّـلَام کو اور عیسائی حضرت عیسیٰ عَـلَيْـهِ الصَّلٰوۃُ وَ الـسَّـلَام کو اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کا بیٹا کہتے ہیں، اسی طرح مشرکین فرشتوں کو اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کی بیٹیاں کہتے ہیں اور اس کے ساتھ مخلوق میں سے کسی نہ کسی کو شریک ٹھہراتے ہیں۔ یہ سب کفر ہے اور مسلمانوں کے عقیدہ کے خلاف ہے کفار و مشرکین جیسا اسے ماننے کا حق ہے سچے دل سے اس طرح نہیں مانتےکفریّہ و شِرکیہ اقوال و افعال میں مبتلا رہتے ہیں بُرے عقیدے رکھتے ہیں اور ہاں نبی کریم صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّمکی نبوّت کا بھی انکار کرتے ہیں ان پر ایمان لاکر اور ان کی لائی ہوئی شریعت کی ہر ہر بات کو سچے دل سے قطعی تصدیق کرنا اسلام میں داخل ہونے اور نجات کے لئے ضروری ہے اس سے انکار کرتے ہیں۔
سوال:مسلمان اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کے بارے میں کیا کہتے ہیں ؟
جواب:مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ یکتا ہے ،وہ نہ کسی کا باپ، نہ بیٹا ،نہ اس کی کوئی بیوی، نہ رشتہ دار، وہ سب سے بے نیاز ہے اور ساری مخلوق اس کی پیدا کَرْدَہ اور اسی کی محتاج ہے وہ سارے عالَم کا پاک پروردگار ہے اس کا کوئی شریک نہیں ۔
سوال:ہم اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کی عبادت کیوں کرتے ہیں ؟
جواب: اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کے سواکوئی عبادت کے لائق ہی نہیں۔ اس کی نعمتیں اور اس کے احسان بے انتہا ہیں ، وہی اِس کا مستحق یعنی حقدارہے کہ اس کی عبادت کی جائےوہ عالمین کا