سوال: کیا محتاجی کفر ہے؟
جواب:کسی مسکین نے اپنی محتاجی کو دیکھ کر یہ کہا: اے خدا ! فلاں بھی تیرا بندہ ہے اس کو تو نے کتنی نعمتیں دے رکھی ہیں اور میں بھی تیرا بندہ ہوں مجھے کس قدر رَنج وتکلیف دیتا ہے آخر یہ کیا انصاف ہے ایسا کہنا کفر ہے۔ حدیث میں ایسے ہی کے لیے فرمایا: ’’کَادَ الْفَقْرُاَنْ یَّکُوْنَ کُفْرًا‘‘(1)محتاجی کفر کے قریب ہے کہ جب محتاجی کے سبب ایسے نا ملائم کلمات صادر ہوں جو کفر ہیں تو گویا خود محتاجی قریب بکفر ہے۔
سوال: اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نام کی تصغیر کرنا کیسا ہے ؟
جواب: اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نام کی تصغیر کرناکفر ہے، جیسے کسی کا نام عبد اللہ یا عبد الخالق یا عبدالرحمٰن ہو اسے پکارنے میں آخر میں الف وغیرہ ایسے حروف ملا دیں جس سے تصغیر سمجھی جاتی ہے۔
سوال: تیرا باپ اللہ اللہ کرتا ہے یہ کہنا کیسا ہے؟
جواب: ایک شخص نماز پڑھ رہا ہے اسکا لڑکا باپ کو تلاش کر رہا تھا اور روتا تھا کسی نے کہا: چُپ رہ تیرا باپ اللہ اللہ کرتا ہے یہ کہنا کفر نہیں کیونکہ اسکے معنی یہ ہیں کہ خدا کی یاد کرتا ہے۔اور بعض جاہل یہ کہتے ہیں،کہ لَا اِلٰہَ پڑھتا ہے یہ بہت قبیح ہے کہ یہ نفی محض ہے، جس کا مطلب یہ ہوا کہ کوئی خدا نہیں اور یہ معنی کفر ہیں۔
انبیاءِ کرام عَـلَيْـهِمُ الصَّلٰوۃُ وَ الـسَّـلَام سے متعلق کفریہ کلمات
سوال:انبیاءِ کرام عَـلَيْـهِمُ الصَّلٰوۃُ وَ الـسَّـلَام کی طرف بے حیائی کی نسبت کرنے کا کیا حکم ہے؟
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… شعب الإیمان، باب فی الحث على ترك الغل والحسد ،۵/۲۶۷،حدیث:۶۶۱۲