Brailvi Books

بنیادی عقائد اورمعمولاتِ اہلسنّت
62 - 132
بتائے پر کیوں نہیں چلتے نیزیہ کہ ضروریات کا انکار کوئی ایسا اَمر نہیں جو علما ہی جانیں عوام جو علما کی صحبت سے مشرف ہوتے رہتے ہیں وہ بھی ان سے بے خبر نہیں ہوتے پھر ایسے معاملہ میں پَہلو تہی اور اعراض کے کیا معنی۔ 
یہاں چند دیگر کلماتِ کفر جو لوگوں سے صادرہوتے ہیں بیان کیے جاتے ہیں تاکہ ان کا بھی علم حاصل ہو اور ایسی باتوں سے توبہ کی جائے اور اسلامی حُدود کی محافظت کی جائے۔
ایمان واسلام سے متعلق کفریہ کلمات
سوال:کسی شخص کو اپنے ایمان میں شک ہو تو ایسے کے بار ے میں کیا حکم ہے ؟ 
جواب: جس شخص کو اپنے ایمان میں شک ہو یعنی کہتاہے کہ مجھے اپنے مومن ہونے کا یقین نہیں یا کہتا ہے معلوم نہیں میں مومن ہوں یا کافر وہ کافر ہے ۔ہاں اگر اُس کا مطلب یہ ہو کہ معلوم نہیں میرا خاتمہ ایمان پر ہوگا یا نہیں تو کافر نہیں۔ جو شخص ایمان و کفر کو ایک سمجھے یعنی کہتا ہے کہ سب ٹھیک ہے خدا کو سب پسند ہے وہ کافر ہے۔ یوہیں جو شخص ایمان پر راضی نہیں یا کفر پر راضی ہے وہ بھی کافر ہے۔
سوال: اسلام کو بُرا کہنے  والے کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ 
جواب: ایک شخص گناہ کرتا ہے لوگوں نے اسے منع کیا تو کہنے لگا اسلام کا کام اسی طرح کرنا چاہیے یعنی جو گناہ و معصیت کو اسلام کہتا ہے وہ کافر ہے۔ یوہیں کسی نے دوسرے سے کہا: میں مسلمان ہوں، اس نے جواب میں کہا: تجھ پر بھی لعنت اور تیرے اسلام پر بھی لعنت، ایسا کہنے والا کافر ہے۔ 
اللہ عَزَّ وَجَلَّکی ذاتِ مبارکہ سے متعلق کفریہ کلمات
سوال: اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی ذا تِ مبارکہ سے متعلق بولے جانے والے چند کفریہ کلمات بتادیں؟