سَہل اُردو میں ’’معمولاتِ اہلسنّت‘‘ کو جوکہ بلاشبہ مستحسن و باعثِ خیر و برکت اعمال ہیں ان کے متعلق پُرمغز معلومات کو دلائل و حوالہ جات کی روشنی میں ترتیب دیا گیا ہے تاکہ لوگ معمولاتِ اہلِ سنت کو واضح دلائل کی روشنی میں بخوبی جان سکیں اور جائز و مستحسن بات کو غلط فہمی و کم علمی کی بناء پر ناجائز و حرام نہ کہیں۔اوراس طرح کے بے جا اعتراضات کرنے والے بہک جانے والے افراد کے دامِ فریب میں نہ آئیں اسکولوں اور کالجوں کے طالب علموں کے لئے بھی یہ کتاب کافی مفید ثابت ہوگی بشرطیکہ ان بنیادی باتوں کو توجہ سے پڑھیں اور ان ضروری عقائد کو سمجھ کر ذہن نشین کریں بلکہ میں تو کہوں گا کہ اگر اسے اسکولوں ا ور کالجوں کے نصاب میں شامل کرلیا جائے تو اس سمت سے بھی مسلمانوں کی بڑے پیمانے پر خیر خواہی ہوگی اللّٰہ تعالیٰ اسے قبولِ عام نصیب کرے اور مجھے اخلاص کی دولت کے ساتھ باقیات صالحات کی خوب کثرت کی توفیق عطا فرمائے۔
ابوالحسن فضیل رضا القادری العطاری عَفَا عَنْہُ الْبَارِی
٭…٭…٭…٭…٭…٭
مسواک کی فضیلت
حضرتِ سیِّدُنا ابو امامہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے، نبی مکرم، نورِ مجسم، رسولِ اکرم، شہنشاہِ بنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ برکت نشان ہے:
اَلسَّوَاکُ مُطْہَرَۃٌ لِّلْفَہْمِ مَرْضَاۃٌ لِّلْرَبِّ
یعنی مسواک منہ کی پاکیزگی اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کی خوشنودی کا سبب ہے۔
(سنن ابن ماجہ، ص۲۴۹۵، حدیث: ۲۸۹)