Brailvi Books

بنیادی عقائد اورمعمولاتِ اہلسنّت
47 - 132
جِگرکَٹ جائیں گے، آنکھوں کے ڈھیلے بہہ کر رُخساروں پر آپڑیں گے، رُخساروں کے گوشت گِر جائیں گے، ہاتھ پاؤں کے بال اور کھال گِر جائیں گے اور نہ مریں گے، چہرے جَل بُھن کر سیاہ کوئلے ہو جائیں گے، آنکھیں اندھی اور زبانیں گونگی ہو جائیں گی، پیٹھ ٹیڑھی ہو جائے گی، ناکیں اور کان کٹ جائیں گے، کھال پارہ پارہ ہو جائے گی، ہاتھ گردن سے ملا کر باندھ دئیے جائیں گے او رپاؤں پیشانی سے ،آگ پر منہ کے بَل چلائے جائیں گے اور لوہے کے کانٹوں پر آنکھ کے ڈھیلوں سے راہ چلیں گے، آگ کی لپٹ بدن کے اندر سَرایَت کر جائے گی اور دوزخ کے سانپ بچھو بدن پر لپٹے، ڈستے، کاٹتے ہوں گے۔
سوال: جُبِّ حُزن کیاہے ؟
جواب:جہنم میں ایک وادی ہے جس سے جہنم بھی روزانہ ستّر ہزار بار پناہ مانگتا ہے، حضور صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّمنے’’جُبِّ حُزن‘‘سے پناہ مانگنے کا حکم فرمایا ہے۔
 اللّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اپنے غضب و عذاب سے پناہ دے اور ہمیں اور سب مسلمانوں کو اپنے عفو و کرم سے بخشے۔آمین۔(1)
سوال:جب تمام جنّتی جنّت میں پہنچ جائیں گے اور دوزخ میں فقط وہی لوگ رہ جائیں گے جن کو ہمیشہ وہاں رہنا ہے،پھر کیاہو گا؟
جواب:اس وقت جنّت اور دوزخ کے درمیان مینڈھے کی شکل میں موت لائی جائے گی اور تمام جنّتیوں اور دوزخیوں کو دکھا کر ذبح کر دی جائے گی اور فرما دیا جائے گا کہ اے اہلِ جنّت!تمہارے لئے ہمیشہ ہمیشہ جنّت اور اس کی نعمتیں ہیں اور اے اہلِ دوزخ!تمہارے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 … کتاب العقائد،ص۴۱، ملخصاً