Brailvi Books

بنیادی عقائد اورمعمولاتِ اہلسنّت
45 - 132
سوال:سب سے کم درجہ کے جنّتی کو کیاملے گا؟
جواب:سب سے کم درجے والے جنّتی کو بھی باغات ،تَخْت،حوریں اورخُدّام ملیں گے۔
٭…٭…٭…٭…٭…٭
دوزخ کا بیان
سوال:دوزخ کیاہے ؟
جواب:یہ ایک مکان ہے جو ظالموں، سرکشوں کے عذاب کیلئے بنایا گیا ہے اس میں سخت اندھیرا اور تیز آگ ہے۔اس میں ستّر ہزار وادیاں ہیں، ہر وادی میں ستّر ہزار گھاٹیاں ،ہر گھاٹی میں ستّر ہزار اَژدہے بہت بڑے سانپ اور ستّر ہزار بچھوہیں۔ ہرکافر و منافق کو ان گھاٹیوں میں  ضرورپہنچنا ہے۔
سوال:حساب و کتاب کے بعد لوگوں پر کیا مصیبت طاری ہوگی؟
جواب:قیامت کی مصیبتیں جھیل کر ابھی لوگ اس کی تکلیف اور خوف میں مبتلا ہوں گے کہ اچانک ان کو اندھیریاں گھیر لیں گی اور لپٹ مارنے والی آگ ان پر چھا جائے گی اور اس کے غیظ و غضب کی آواز سننے میں آئے گی۔اس وقت بدکاروں کو عذاب کا یقین ہوگا اور لوگ گھٹنوں کے بَل گر پڑیں گے اور فرشتے نِدا کریں گے کہاں ہے فلاں فلاں کا بیٹا !جس نے دنیا  میں لمبی اُمّیدیں باندھ کر اپنی زندگی کو بدکاری میں ضائع کیا۔اب یہ ملائکہ ان لوگوں کو آہنی گُرزوں یعنی لوہے کے ہتھوڑوں سے ہنکاتے دوزخ میں لے جائیں گے ۔
سوال:جہنم میں کافروں کی کیاحالت ہوگی؟
جواب: کافر اس میں ہمیشہ قید رکھے جائیں گے او رآگ کی تیزی ان پر دَم بَہ دَم زیادتی