دیکھیں گے کہ وہ اسی پُل پر بجلی کی طرح گزر گئے یا تیز ہوا کی طرح اُڑ گئے یا سریعُ السیر یعنی تیزرفتار گھوڑے کی طرح دوڑ گئے۔
٭…٭…٭…٭…٭…٭
حوضِ کوثر
سوال:حوضِ کوثرکیا چیز ہے ؟
جواب:یہ ایک حوض ہے جس کی تہ مُشک یعنی کستوری کی ہے، یاقوت اور موتیوں پر جاری ہے، دونوں کنارے سونے کے ہیں اور ان پر موتیوں کے قُبّے یعنی گنبد نصب ہیں اس کے برتن (کوزے)آسمان کے ستاروں سے زیادہ ہیں۔
سوال:حوضِ کوثر کا پانی کیساہوگا؟
جواب:اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید ،شہد سے زیادہ شیریں،مُشک سے زیادہ خوشبودار ہے۔ جو ایک مرتبہ پئے گا پھر کبھی پیاسا نہ ہوگا۔
سوال:یہ حوض کسے عطاکیاجائے گا؟
جواب: اللّٰہ تعالیٰ نے یہ حوض اپنے حبیبِ اکرم صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّمکو عطافرمایا ہے۔ حضورصَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّماس سے اپنی اُمّت کو سیراب فرمائیں گے۔
سوال:حساب کے بعد آدمی کہاں جائیں گے؟
جواب:مسلمان جنّت میں اور کافر دوزخ میں۔
سوال:کیا سب مسلمان جنّت میں جائیں گے اور سب کافر دوزخ میں؟ اور یہ دونوں جنّت اوردوزخ میں کتنا عرصہ رہیں گے؟