سوال:کیا قیامت کے دن سب کا حساب لیاجائے گا؟
جواب: اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کے بعض مسلمان بندے ایسے بھی ہوں گے جو بغیر حساب کے جنت میں جائیں گے۔
سوال:فرشتے جو اعمال نامے دنیامیں لکھتے ہیں ان کا کیا بنے گا؟
جواب:قیامت کے دن ہر شخص کو اس کا نامۂ اعمال دیا جائے گا جوفرشتے لکھتے ہیں، نیکوں کے نامۂ اعمال داہنے ہاتھ میں دئیے جائیں گے اور بدوں کے بائیں میں۔
٭…٭…٭…٭…٭…٭
صراط
سوال:صِراط کسے کہتے ہیں؟
جواب:جہنم کے اوپر ایک پُل ہے اس کو’’صِراط‘‘کہتے ہیں۔یہ بال سے زیادہ باریک تلوار سے زیادہ تیز ہے۔
سوال:کیا کوئی پُلِ صِراط سے گزرے بغیر بھی جنت میں جا سکتاہے ؟
جواب: نہیں ، سب کو اس پر سے گزرنا ہے، جنّت کا یہی راستہ ہے۔
سوال:پُلِ صِراط سے گزرنے میں سب کی حالت ایک جیسی ہوگی یا مختلف؟
جواب:اس پُل پر گزرنے میں لوگوں کی حالت جُداگانہ ہوگی، جس درجہ کا شخص ہوگا اس کیلئے ایسی ہی آسانی یا دشواری ہوگی بعض تو بجلی چمکنے کی طرح گزر جائیں گے ۔ ابھی اِدھر تھے، ابھی اُدھر پہنچے ۔ بعضے ہوا کی طرح، بعضے تیز گھوڑے کی طرح ، بعضے آہستہ آہستہ ، بعضے گرتے پڑتے لرزتے لنگڑاتے اور بعضے جہنم میں گر جائیں گے ۔ کفّار کے لئے بڑی حسرت کا وقت ہوگا جب وہ پُل سے گزر نہ سکیں گے اور جہنم میں گر پڑیں گے اور ایمانداروں کو