Brailvi Books

بنیادی عقائد اورمعمولاتِ اہلسنّت
3 - 132
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
 فرمانِ مصطفےٰصلّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلّم:نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌمِّنْ عَمَلِہیعنی مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔(معجم کبیر،يحيٰي بن قيس، ج۶،ص۱۸۵، حدیث: ۵۹۴۲)
دو مَدَنی پھول:
 {۱}بغیر اچّھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔ 
 {۲}جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔ 
{۱}ہر بارحمد و{۲}صلوٰۃ اور{۳}تعوُّذو{۴}تَسمِیہ سے آغاز کروں گا۔ (اسی صفحہ کے اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا)۔{۵}رِضائے الٰہیعَزَّ وَجَلَّکے لیے اس كتاب كااوّل تا آخِر{۶}حتی الوسع باوُضُو اور {۷}قِبلہ رُو مطالَعہ کروں گا۔{۸}قرآنی آیات اور {۹}احادیث ِ مبارکہ کی زیارت کروں گا۔ {۱۰}جہاں جہاں’’اللہ‘‘ کا نام پاک آئے گا وہاں عَزَّ وَجَلَّ اور {۱۱}جہاں جہاں ’’سرکار‘‘ کا اسمِ مبارک آئے گا وہاں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم {۱۲}نیز صحابۂ کرام  اور بزرگانِ دین  کے نام کے ساتھ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ  اور رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ پڑھوں گا ۔{۱۳} کتابت وغیرہ میں شَرْعی غلَطی ملی تو نا شرین کو تحریری طور پَر مُطَّلع کروں گا(مصنّف یاناشرین وغیرہ کو کتا بوں کی اَغلاط صِرْف زبانی بتاناخاص مفید نہیں ہوتا)
٭…٭…٭…٭…٭…٭