(۱)…تیرا رب کون ہے؟
(۲)…تیرا دین کیا ہے؟
(۳)…حضور صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّم کی طرف اشارہ کر کے پوچھتے ہیں،تو ان کے حق میں کیا کہتا تھا ؟
سوال:مسلمان ان سوالوں کے کیا جواب دیتا ہے ؟
جواب: مسلمان جواب دیتا ہے، میرا رب اللّٰہہے ۔میرا دین اسلام ہے۔ یہ اللّٰہ کے رسول ہیں۔اَشْھَدُ اَنْ لَّااِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لاَ شَرِیْکَ لَہٗ وَ اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ۔فرشتے کہتے ہیں ہم جانتے تھے کہ تو یہی جواب دے گا۔(1)
سوال:قبر کے سوال وجواب میں کامیاب ہونے والے مسلمان کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے ؟
جواب: اس کی قبرکُشادہ اور روشن کر دی جاتی ہے۔ آسمان سے منادِی پکارتا ہے میرے بندے نے سچ کہا، اس کیلئے جنّتی فرش بچھاؤ ،جنّتی لباس پہناؤ، جنّت کی طرف دروازے کھولو۔ چنانچہ دروازے کھول دیئے جاتے ہیں جس سے جنّت کی ہوا اور خوشبو آتی رہتی ہے اور فرشتے اس سے کہتے ہیں کہ اب تو آرام کر۔
سوال:کافر سے قبر میں کیا سلوک کیا جائے گا؟
جواب:کافر ان سوالوں کاجواب نہیں دے سکتا ،ہرسوال کے جواب میں کہتا ہے: میں نہیں جانتا۔ آسمان سے ندا کرنے والا ندا کرتا ہے کہ یہ جھوٹا ہے، اس کیلئے آگ کا بچھونا
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… کتاب العقائد،ص۱۹