Brailvi Books

بنیادی عقائد اورمعمولاتِ اہلسنّت
21 - 132
سوال:وید کیا ہے؟
جواب:پرانے زمانے کے شاعروں کی نظمیں۔
٭…٭…٭…٭…٭…٭
ملائکہ کا بیان
سوال:فرشتے کسے کہتے ہیں؟
جواب:فرشتے اللّٰہ  عَزَّ  وَجَلَّ کے ایمانداراورعزت والے بندے ہیں جواس کی نافرمانی کبھی نہیں کرتے ہیں، ہر قسم کے گناہ سے معصوم ہیں۔ ان کے جسم نورانی ہیں ، وہ نہ کچھ کھاتے ہیں ،نہ پیتے ہیں، ہر وقت اللّٰہ  عَزَّ  وَجَلَّ کی عبادت میں مصروف ہیں۔ اللّٰہ  عَزَّ  وَجَلَّ نے انہیں یہ قدرت یعنی طاقت دی ہے کہ وہ جو شکل چاہیں اختیار کریں۔ 
سوال:فرشتوں کے ذمّہ کیا کیاکام ہیں؟
جواب:وہ جُدا گانہ کاموں پر مقررہیں۔ بعض جنّت پر، بعض دوزخ پر، بعض آدمیوں کے عمل لکھنے پر، بعض روزی پہنچانے پر، بعض پانی برسانے پر، بعض ماں کے پیٹ میں بچہ کی صورت بنانے پر، بعض آدمیوں کی حفاظت پر ،بعض روح قبض کرنے پر، بعض قبر میں سوال کرنے پر، بعض عذاب پر، بعض رسول  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے دربار میں مسلمانوں کے درود و سلام پہنچانے پر، بعض انبیاء عَـلَـيْهِمُ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام کے پاس وحی لانے پر ۔
سوال:ملائکہ کے پاس کس قدر طاقت ہوتی ہے؟
جواب:ملائکہ کو اللّٰہ  عَزَّ  وَجَلَّ نے بڑی قوت عطا فرمائی ہے، وہ ایسے کام کر سکتے ہیں جسے لاکھوں آدمی مل کر بھی نہیں کر سکتے۔