Brailvi Books

بنیادی عقائد اورمعمولاتِ اہلسنّت
20 - 132
سوال:کیوں؟
جواب:عیسائیوں اور یہودیوں نے ان کتابوں میں اپنی مرضی سے گھٹا بڑھا کر کچھ کا کچھ کر دیا، بہت سا مضمون بدل دیا ہے یہ اپنی اصل شکل میں باقی نہیں ہیں۔
سوال:کیا صحیح قرآن شریف ملتا ہے؟
جواب:جی ہاں قرآن شریف ہر جگہ صحیح ملتا ہے۔
سوال:کیا وہ نہیں بدلا؟
جواب: وہ نہیں بدل سکتا ۔ اس میں ایک حرف کا بھی فرق نہیں ہو سکتا۔
سوال: کیوں؟	
جواب:اس لئے کہ اس کا نگہبان اللّٰہ  عَزَّ  وَجَلَّ ہے اور قرآنِ پاک میں اس کی حفاظت کا ذِمَّہ اللّٰہ تعالیٰ نےخود اپنے ذمۂ کرم پر لیا ہے۔
سوال:قرآن شریف کہاں ملتا ہے؟
جواب:ہر شہر اور ہر گاؤں میں ، ہر مسلمان کے گھر میں ہوتا ہے اور مسلمانوں کے بچوں کو بھی یاد ہوتا ہے۔
سوال:تم نے کیسے جانا کہ وہ خد اکی کتاب ہے؟
جواب:جیسے خدا کی بنائی ہوئی چیزوں کی طرح کوئی چیز کسی سے نہیں بن سکتی ایسے ہی قرآن شریف کی طرح کوئی کتاب کسی سے نہیں بن سکی اس سے ہم نے جانا کہ وہ خدا کی کتاب ہے۔ آدمی کی ہوتی تو کوئی اور بھی ویسی ہی بنا سکتا۔
سوال:کیا ہندوؤں کے پاس کوئی خد اکی کتاب ہے؟
جواب:نہیں ۔