Brailvi Books

بنیادی عقائد اورمعمولاتِ اہلسنّت
19 - 132
سوال:اس میں کیا بیان ہے؟
جواب:اس میں سارے علم ہیں۔
سوال:وہ کتاب کس لئے آئی ہے؟
جواب:بندوں کی رہنمائی کیلئے تاکہ بندے اللّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّمکو جانیں اور ان کی مرضی کے کام کریں۔
سوال:قرآن شریف کس پر اترا؟
جواب:حضرت محمد مصطفےٰ صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّم پر۔
سوال:کب اُترا؟
جواب:آپ کی ظاہری حیاتِ طیبہ کے زمانے میں اب سےتقریباً چودہ سو برس پہلے۔
سوال:کیا قرآن شریف کے سوا اللّٰہ تعالیٰ نے کوئی اور کتاب بھی اُتاری تھی؟
جواب:جی ہاں۔
سوال:کون کون سی؟
جواب :سب کتابوں کے نام تو معلوم نہیں،البتہ مشہور کتابیں یہ  ہیں۔ توریت شریف  ، انجیل شریف، زَبور شریف۔
سوال:یہ کتابیں کن کن انبیاء عَـلَـيْهِمُ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام پر نازل ہوئیں؟
جواب: توریت حضرت موسیٰ عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام پر ، زَبور حضرت داؤد عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام پر، انجیل حضرت عیسٰی عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام پر نازل ہوئی۔
سوال:کیا صحیح توریت ، صحیح انجیل اور صحیح زَبور آج کل کہیں ملتی ہے؟
جواب:جی نہیں۔