Brailvi Books

بنیادی عقائد اورمعمولاتِ اہلسنّت
17 - 132
جن کے آگے سب لوگ عاجز و حیران ہیں ضرور وہ خُدا کا بھیجا ہوا ہے چاہے ضِدّی دُشمن نہ مانے مگر دل یقین کر ہی لیتا ہے اورعقل والے ایمان لے آتے ہیں۔
سوال: کیاکوئی نبوّت کاجھوٹا دعویٰ کر کے معجزہ نہیں دکھا سکتا؟
جواب:نبوّت کاجھوٹادعویٰ کر نے والا معجزہ ہرگز نہیں دکھا سکتا اور قُدرت اس کی تائید نہیں فرماتی۔
سوال:ہمارے حضور سیّدُ الانبیاء صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّمکے کتنے معجزات ہیں؟
جواب:ہمارے حضور سیّدُ الانبیاء صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّم کے معجزات بہت زیادہ ہیں ان میں سے معراج شریف بہت مشہور معجزہ ہے۔
سوال:معراج کے معجزے کے بارے میں کچھ بتائیے؟
جواب: حضور صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّمرات کے تھوڑے سے حصّہ میں مکّۂ معظّمہ سے بیتُ المقدس تشریف لے گئے، وہاں انبیا ء عَـلَـيْهِمُ   الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام کی امامت فرمائی۔بیتُ المقدس سے آسمانوں پر تشریف لے گئے ۔ اللّٰہ تعالیٰ کے قُرب کا وہ مرتبہ پایا کہ کبھی کسی انسان یا فرشتے ، نبی یا رسول نے نہ پایا تھا ۔ خداوندِ عالَم کا جمالِ پاک اپنی مبارک آنکھوں سے دیکھا، کلامِ الٰہی سنا ، آسمان وزمین کے تمام مُلک ملاحظہ فرمائے یعنی دیکھے، جنّتوں کی سیر کی، دوزخ کا معائنہ فرمایا یعنی اپنی آنکھوں سے دیکھا، مکّۂ معظّمہ سے بیتُ المقدس تک راستے میں جو قافلے ملے تھے صبح کو ان کے حالات بیان فرمائے۔(1)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
۔۔۔سرکار صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّمکی سیرت اور معجزات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے کتاب ’’سیرتِ مصطفےٰ‘‘ (مطبوعہ مکتبۃ المدینہ) کا مطالعہ فرمائیں۔