Brailvi Books

بنیادی عقائد اورمعمولاتِ اہلسنّت
16 - 132
جواب:یہ سجدہ تعظیمی تھا جو خدا کے حکم سے ملائکہ نے کیا اور سجدۂ تعظیمی پہلی شریعتوں میں جائز تھا ہماری شریعت میں جائز نہیں اور سجدۂ عبادت پہلی شریعتوں میں بھی خدا کے سوا کسی اور کے لئے جائز نہیں ہوا۔ جو مخلوق میں سے کسی کو سجدۂ عبادت کرے گا کافر ہوجائے گا اور تعظیماً سجدہ کرے گا توسخت گنہگار اور عذابِ نار کا حقدار ہوگا کہ ہماری شریعت میں سجدۂ تعظیمی بھی حرام ہے۔
٭…٭…٭…٭…٭…٭
معجزات کابیان
سوال:معجزہ کسے کہتے ہیں؟
جواب: وہ عجیب و غریب کام جو عام طورپریعنی عادۃً ناممکن ہوں اورایسی باتیں اگر نبوّت کا دعویٰ کرنے والے سے اس کی تائید میں ظاہر ہوں تو ان کو ’’معجزہ‘‘ کہتے ہیں(1)  جیسے حضرت موسیٰ عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام کے عصا کا اژدھابن جانا، حضرت سلیمان عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام کا میلوں دورسے چیونٹی کی آواز سن لینا،حضرت داؤد عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام کے ہاتھ میں لوہے کا موم کی طرح نرم ہوجانا،حضرت عیسیٰ عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام کامُردوں کو زندہ کرنا ،ہمارے پیارے آقا صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّمکا ڈوبے ہوئے سورج کو واپس لوٹانا،چاند کے دو ٹکڑے کرناوغیرہ۔
سوال: انبیاءِ کرام عَـلَـيْهِمُ   الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام کو معجزات کیوں عطا کئے جاتے ہیں ؟
جواب: معجزات انبیاء عَـلَـيْهِمُ   الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام کی نبوّت کی دلیل ہیں۔ معجزات دیکھ کر آدمی کا دل نبی کی سچائی کا یقین کر لیتا ہے جس کے ہاتھ سے قُدرت کی ایسی نشانیاں ظاہر ہوتی ہیں 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 ۔۔۔کتاب العقائد،ص۱۹