السَّلَام، حضور سیّدُ المرسلین مُحَمَّدٌرَّسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّم۔
سوال:کیا غیرِنبی(جو نبی نہیں)کے پاس بھی وحی آتی ہے؟
جواب:وحیِ نبوّت غیرِ نبی کے پاس نہیں آتی ، جو اس کا قائل یعنی ماننے والاہو وہ کافر ہے۔
سوال:کیا انبیا ء کے سوا اور کوئی بھی معصوم ہوتا ہے؟
جواب:ہاں ،فرشتے بھی معصوم ہوتے ہیں۔
سوال:معصوم کس کو کہتے ہیں؟
جواب:جو اللّٰہ تعالیٰ کی حفاظت میں ہو اور اس وجہ سے اس کا گناہ کرنا ناممکن ہو۔
سوال:کیا امام اور ولی بھی معصوم ہوتے ہیں؟
جواب: انبیا ء عَـلَـيْهِمُ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام اور فرشتوں کے سوا معصوم کوئی بھی نہیں ہوتا ، اولیاء کو اللّٰہ تعالیٰ اپنے کرم سے گناہوں سے بچاتا ہے مگر معصوم صرف انبیاء اور فرشتے ہی ہیں۔
سوال:دنیا میں سب سے پہلے آنے والے نبی کون ہیں؟
جواب: دنیا میں سب سے پہلے آنے والے نبی آدم عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام ہیں ان سے پہلے آدمیوں کا سلسلہ نہ تھا۔ سب سے پہلے اللّٰہ تعالیٰ نے اُنہیں اپنی قدرتِ کاملہ سے بغیر ماں باپ کے پیدا کیا اور اپنا خلیفہ یعنی نائب بنایا اور علمِ اسماء عنایت کیا۔ فرشتوں کو ان کے سجدے کا حکم کیا، انہیں سے انسانی نسل چلی، تمام آدمی انہیں کی اولاد ہیں۔
سوال:علمِ اسماء کس کو کہتے ہیں؟
جواب: اللّٰہ تعالیٰ نے جو حضرت آدم عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامکو ہر چیز اور اُس کے ناموں کا علم عطا فرمایا تھا اس کو علمِ اسماء کہتے ہیں ۔
سوال:فرشتوں نے حضرت آدم عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام کو کیسا سجدہ کیا تھا؟