Brailvi Books

بنیادی عقائد اورمعمولاتِ اہلسنّت
14 - 132
سوال: اللّٰہ عَزَّ  وَجَلَّتک پہنچنے کا کیا راستہ ہے ؟
جواب:خدا کی راہ انبیاء عَـلَيْـهِمُ الصَّلٰوۃُ  وَ الـسَّـلَام ہی کے ذریعے ملتی ہے اور انسان کی نجات کا دارو مدار (انحصار)انہیں کی فرمانبرداری پر ہے۔
سوال:کیا جِنّ اور فرشتے بھی نبی ہوتے ہیں؟
جواب:نہیں، نبی صرف انسانوں میں سے ہوتے ہیں اور ان میں سے بھی فقط مرد، کوئی عورت نبی نہیں ہوسکتی البتہ رسول انسانوں کے ساتھ ہی خاص نہیں بلکہ فرشتوں میں بھی رسول ہیں۔
سوال:قرآنِ مجید میں کن انبیاء عَـلَيْـهِمُ الصَّلٰوۃُ  وَ الـسَّـلَام کا ذکر ہے ؟
جواب: اللّٰہ عَزَّ  وَجَلَّنے حضرت آدم عَـلَيْـهِ الصَّلٰوۃُ  وَ الـسَّـلَام سے ہمارے آقا حضورسیِّد عالَم صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّمتک بہت نبی بھیجے، قرآنِ پاک میں جن کا ذکر ہے، ان کے اسماءِ مبارکہ یہ ہیں:حضرت آدم عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام، حضرت نوح  عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام، حضرت ابراہیم  عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام، حضرت یوسف  عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام، حضرت اسمٰعیل عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام، حضرت اِسحٰق  عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام، حضرت یعقوب  عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام، حضرت موسٰی  عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام، حضرت ہارون  عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام، حضرت شعیب  عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام، حضرت لوط عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام، حضرت ہود  عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام،حضرت داؤد  عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام، حضرت سلیمان  عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام، حضرت ایوب عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام، حضرت زَکَرِیّا  عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام، حضرت یحییٰ عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام، حضرت عیسیٰ  عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام،  حضرت اِلیاس عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام،  حضرت اَلْیَسَع   عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام،  حضرت یونُس  عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام، حضرت ادریس  عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام، حضرت ذُو الکِفْلْ عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام، حضرت عُزَیْر عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام،  حضرت صالِح عَـلَـيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ