Brailvi Books

بنیادی عقائد اورمعمولاتِ اہلسنّت
13 - 132
سوال:کیا سارے انبیاءِ کرام برابر ہیں ؟
جواب:انبیاء عَـلَيْـهِمُ الصَّلٰوۃُ  وَ الـسَّـلَام نبی ہونے میں برابر ہیں البتہ ان کے مَراتِب میں فرق ہے۔ بعض کامرتبہ بعض سے اعلیٰ ہے۔ سب سے بڑا رُتبہ ہمارے آقا ومولیٰ سیّدُ الانبیاء محمد مصطفےٰ صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّمکا ہے۔
سوال:حضور صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّمکا مقام سب سے بلند اوراعلیٰ کیوں ہے؟
جواب:تمام انبیا ء عَـلَيْـهِمُ الصَّلٰوۃُ  وَ الـسَّـلَام کو جو کمالات جدا جدا عنایت ہوئے وہ سب اللّٰہ تعالیٰ نے حضور صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّم کی ذاتِ عالی میں جمع فرمادئیے اور حضور صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّمکے خاص کمالات جو دوسرے انبیاء میں نہیں تھے وہ بھی بہت زائد ہیں۔ حضور صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّمتمام انبیاءِ کرام کے بھی سردار ہیں، فرشتوں کے بھی سردار ہیں اور ساری مخلوق میں سب سے افضل ہیں ۔
سوال:سب سے آخری نبی کون ہیں؟
جواب:حضورصَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّمخاتَمُ النبیّین ہیں یعنی اللّٰہ تعالیٰ نے نبوّت کا سلسلہ حضور صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّم پر ختم فرمادیا۔
سوال:جوکہے کہ حضور صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّمکے بعد بھی کو ئی نبی آسکتا ہے،اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب:حضور صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّمکے بعد کسی کو نبوّت نہیں مل سکتی ۔ جو شخص حضور صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّمکے بعد کسی کو نبوّت ملنا جائز سمجھے یا آپ کے آخری نبی ہونے میں شک ہی کرے وہ کافر ہوجاتا ہے ۔سچے دل سے قطعیّت کے ساتھ حضرت محمد مصطفےٰ صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّمکے آخری نبی ہونے کا عقیدہ رکھنا بھی مسلمان ہونے کے لئے ضروری ہے۔