Brailvi Books

بنیادی عقائد اورمعمولاتِ اہلسنّت
113 - 132
اس پر ظاہر ہوتا ہے اور اپنی طرف اشارہ کرتا ہے یعنی میں تیرا رب ہوں۔‘‘اس لئے حکم آیا کہ میّت کیلئے جواب میں ثابت قدم رہنے کی دعا کریں۔(1)
اور یہ اَمر بھی احادیثِ صحیحہ سے ثابت ہے کہ اذان  دینے سے شیطان بھاگتا ہے جونہی اذان کی آواز اس کے کان میں پڑتی ہے جس جگہ اذان دی جارہی ہو وہاں سے کوسوں دور بھاگ جاتا ہے چُنانچہ صحیح مسلم میں جابررَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی کہ حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰ لِہٖ وَسَلَّم فرماتے ہیں: ’’شیطان جب اذان سنتا ہے اتنی دور بھاگتا ہے جیسے روحا۔‘‘اور روحا مدینہ سے ۳۶ میل کے فاصلہ پر ہے۔(2)
سوال:کیا اذان نماز کے ساتھ خاص ہے؟
جواب: نہیں، ایسا نہیں کہ اذان نماز کے ساتھ خاص ہے ۔ بعض لوگوں کواذانِ قبر کے ناجائز ہونے کا شیطانی وَسْوَسَہ شاید اس بنا پر آتا ہے کہ لوگ اذان کو نماز کے ساتھ خاص سمجھتے ہیں حالانکہ ایسا نہیں ہے بلکہ شریعتِ مطہرہ نے نماز کے علاوہ کثیرمقامات پر اذان کو مستحسن جانا ہے جیسے نو مولود کے کان اور دفعِ وبا و بلا وغیرہ مواقع میں۔
٭…٭…٭…٭…٭…٭
نماز کے بعد ذکر
سوال:کیا نماز کے بعد بلند آواز سے ذکر کرناجائز ہے یا نہیں؟
جواب:نماز کے بعد ذکر کرنا شرعاً جائز ہے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…نوادر الاصول، الاصل الحادی والخمسون والمائتان،۲/۱۰۲۰، بتغیرٍ، فتاوی رضویہ،۵/۶۵۵
2…صحیح مسلم،کتاب الصلاة،باب فضل الاذان وھرب۔۔۔الخ،ص۲۰۴،حدیث:۳۸۸