صاحبِ مزار کی تعظیم و عظمت کا اظہا ر ہو تا ہے۔
سوال:قبر پر پانی چھڑکنا کیسا ہے؟
جواب:دفن کرنے کے بعد قبر پر پانی چھڑکنا مسنون ہے۔ اسی طرح قبر کی خاک بکھر گئی ہو اور اب دوبارہ اس پر مٹی ڈالی گئی یا اس بات کا اندیشہ ہے کہ مٹی بکھر جائے گی تو اس پر پانی ڈال سکتے ہیں تاکہ قبر کی نشانی باقی رہے ،بلاوجہ ہر گز نہ ڈالا جائے کہ اسراف ہے ۔
٭…٭…٭…٭…٭…٭
زیارتِ قبور
سوال:مزارات پر جانا کیسا؟
جواب:شریعتِ مطہرہ میں مزاراتِ اولیاءاللّٰہپر جانا جائز اور سنّت سے ثابت ہے کہ سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰ لِہٖ وَسَلَّم خودشُہداءِ اُحُد کے مزار پر تشریف لے جاتے تھے۔ جیساکہ حدیثِ پاک میں ہے:’’بے شک نبی پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰ لِہٖ وَسَلَّم ہر سال شُہداءِ اُحُد کے مزارات پر تشریف لے جاتے۔‘‘(1)
مزید ترمذی شریف کی روایت میں ہے:’’رسولُاللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰ لِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا کہ میں نے تم کو قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا تو اب محمد صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰ لِہٖ وَسَلَّم کو اجازت دے دی گئی ہے اپنی والدہ کی قبر کی زیارت کی، لہٰذا تم بھی قبروں کی زیارت کرو بے شک وہ آخرت کی یاد دلاتی ہے۔‘‘(2)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… مصنف عبد الرزاق،کتاب الجنائز، باب فی زيارة القبور ، ۳/۳۸۱،حدیث:۶۸۴۵
2… ترمذی،کتاب الجنائز، باب ماجاء فی الرخصة فی زیارة القبور،۲/۳۳۰،حدیث:۱۰۵۶