میں استقامت عطا فرمائے ۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دعوتِ اسلامی کے تحت نہ صرف اسلامی بھائیوں کے سنّتوں بھرے اجتماعات ہوتے ہیں بلکہ پردے کے انتظام کے ساتھ اسلامی بہنوں کے بھی سنّتوں بھرے اجتماعات منعقد ہوتے ہیں ، جن میں شریک ہونے والی متعدد اسلامی بہنیں تائب ہوتیں اور سنّتوں کی شاہراہ پر گامزن ہوجاتیں ہیں ، نمازیں قضا کرنے کے ذریعے اپنانامہ اعمال سیاہ کرنے والی نہ صرف نمازوں کی پابند بن جاتی ہیں بلکہ نوافل کی سعادت بھی ان کا مقدر بن جاتی ہے ۔ہمارے معاشرے میں پھیلی ہوئی بے پردگی کی وبا کی شکار جب اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ و رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی خوشنودی پانے،اپنی اندھیری قبر روشن کرنے،حشر کی ندامت سے بچنے اور جنت میں داخلہ پانے کے جذبے سے سرشار اسلامی بہنوں کا قرب پاتی ہیں تو بہت سی خوش نصیب اسلامی بہنیں بے پردگی کی وباسے شفاپانے میں کامیاب ہوجاتیں ہیں ، یاد رکھیے !ہمارے مذہب اسلام میں پردے کی بڑی اہمیت ہے اس کا اندازہ اس سے باخوبی لگاجاسکتا ہے کہ اللّٰہ و رسول عَزَّوَجَلَّ وَ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے انسانی فطرت کے تقاضوں کے مطابق بدکاری کے دروازوں کو بند کرنے کے لئے عورتوں کو پردے میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔ پردے کی فرضیت اور اس کی اہمیت قرآن مجید اور